راوی کنارے نیا شہر بسانے کے معاملے پر حکومت پنجاب کے اوورسیز پاکستانیوں سے رابطے

Last Updated On 19 July,2020 12:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) دریائے راوی کنارے نیا شہر بسانے کے معاملے پر حکومت پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں سے رابطے کر لئے، منصوبے میں زیادہ تر سرمایہ کاری اوورسیز پاکستانیوں سے کروانے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

لاہور میں راوی کنارے نیا شہر بسانے کے منصوبے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بڑی سرمایہ کاری کے لئے پرامید ہیں۔

اس ضمن میں ابتدائی رابطوں میں حوصلہ افزا ردعمل سامنے آیا ہے، منصوبے میں زیادہ تر سرمایہ کاری اوورسیز پاکستانی کریں گے، حکومت نے پنجاب اسمبلی سے جلد راوی ریور فرنٹ اتھارٹی کا آرڈیننس منظور کروانے کا فیصلہ کیا ہے، آرڈیننس پنجاب اسمبلی میں پیش کرکے اسپشل کمیٹی کے سپرد کیا جا چکا ہے، پنجاب اسمبلی کے رواں اجلاس میں ہی حتمی قانون سازی منظور کروالی جائے گی۔
 

Advertisement