کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں کسٹمزکے عملے نے کاروائی کرتے ہوئے اندورن ملک بڑے پیمانے پر چھالیہ اور سگریٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق کسٹمز کوئٹہ نے کاروائیاں تیز کر دی ہیں، کسٹمز کوئٹہ نے کلکٹر عرفان جاوید کے چارج سنبھالنے کے ساتھ اپنی اینٹی سمگلنگ کاروائئاں مزید تیز کی ہیں، اسی دوران بلیلی کے مقام پر ایک بار بھی پچھلے دنوں کی طرح ایک ہینو ٹرک کے خفیہ خانو سے تلاشی کے دوران 6600 کلو گرام چھالیہ 500 کلو گرام کرومائیٹ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ متعلقہ چھالیہ کرومائیٹ کی اڑ میں اسمگل کیا جارہا تھا۔
اسی طرح لکپاس کے مقام پر ایک ٹرک سے بڑے پیمانے پر غیر ملکی سیگریٹ برآمد ٹر ک کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ ان دونوں کاروائیوں کے دوران پکڑی گئی سامان بمع گاڑیوں کی پقیمت ایک اندازے کے مطابق دو کروڑ روپے بنتی ہیں.۔
ایڈشنل کلیکٹر پریوینٹو یاسر کلوڑ، ڈپٹی کلیکٹر اکبر جان اور سپرنٹنڈنٹس خورشید حسنی، اسلم خان، انسپیکٹرز۔ اسفندیار خان اور احمد نواز زہری نے حصہ لیا۔ چیف کلیکٹر سیف الدین جونیجو اور کلیکٹر عرفان جاوید نے سٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔