اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی سرکاری ملازمین کو الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر شرکت سے روک دیا گیا-اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہدایات جاری کردیں- خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گورنمنٹ سرونٹس کنڈکٹ رولز 1964 کےتحت ہدایات جاری کرتے ہوئے وفاقی سرکاری ملازمین کو الیکٹرانک,پرنٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شرکت سے روک دیا-
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنا مس کنڈکٹ کے مترادف ہوگا -خلاف ورزی پر قواعدکے تحت کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی-
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹس میں آیا کہ سرکاری ملازمین میڈیا پلیٹ فارمز پر خیالات کااظہار کرتےہیں مگر کئی مواقعوں پر قواعد و ضوابط مکمل نظر انداز کئے جاتے ہیں۔