بلاول بھٹو کی اختر مینگل سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت

Last Updated On 25 July,2020 03:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا مشن، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر اختر مینگل سے ملاقات کی ہے جس میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت اہم معاملات پر بات چیت کی گئی۔

بلاول بھٹو زرداری اور سردار اختر مینگل کے درمیان ملاقات زرداری ہاؤس میں ہوئی۔ اس موقع پر آغا حسن، میر حمل کلمتی، فرحت اللہ بابر، نیر بخاری اور مصطفی نواز کھوکھر بھی موجود تھے۔

 

Advertisement