لاہور: (دنیا نیوز) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ احتساب کا لفظ سنتے ہی بلاول اینڈ کمپنی کو اے پی سی اور اٹھارویں ترمیم یاد آ جاتی ہے۔
بلاول زرداری کی پریس کانفرنس پر فیاض الحسن چوہان نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری اپنے نام کے ساتھ بھٹو لگا کر اپنے والد کی کارستانیوں سے چھٹکارا نہیں پا سکتے، ٹرک کے پیچھے ایف سولہ لکھ دینے سے وہ جنگی جہاز نہیں بن جاتا، بلاول زرداری، آصف زرداری، فریال تالپور، مظفر ٹپی اور دیگر پی پی رہنماؤں کو بچانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا پیپلز پارٹی کی ٹی ٹیاں پکڑی جائیں تو ان کی سیٹیاں اور چیخیں مریخ تک سنائی دیتی ہیں، 2008 سے 2018 تک کراچی میں کم از کم پندرہ ہزار لوگ پیپلز پارٹی کی ناجائز سیاست کی بھینٹ چڑھ گئے۔