پی ٹی آئی کو اپنے تعلیم دشمن ایجنڈے پر شرم آنی چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

Last Updated On 07 July,2020 06:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹٰی آئی کا ایجنڈا تعلیم دشمن ہے۔ اس کے اقدامات سے اکثر یونیورسٹیوں کو بندش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی کے ہائر ایجوکیشن کے فنڈز پر حملے وبا کے دنوں میں میڈیکل یونیورسٹیوں کیلئے برے نتائج لائیں گے۔ میڈیکل یونیورسٹیاں کورونا وائرس کے خلاف اگلے محاذوں پر جدوجہد کر رہی ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کے فنڈز میں کمی کی جبکہ موجودہ بجٹ میں بھی اس میں اضافے سے انکار کیا۔ اس کے اقدام کے بعد یونیورسٹی ملازمین کی تنخواہوں میں کمی اور طلبہ کی فیسوں میں اضافہ ہوگا۔

 

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اقدامات کے بعد اکثر یونیورسٹیوں کو بندش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ عالمی وبا کے دنوں میں پی ٹی آئی کو اتنی غیرت نہیں آئی کہ وہ ٹیچنگ سپتالوں اور میڈیکل یونیورسٹیوں کو سپورٹ کرے۔
 

Advertisement