سید علی گیلانی کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سینیٹ میں قرارداد منظور

Last Updated On 27 July,2020 05:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے حق خود ارادیت کیلئے سید علی گیلانی کی بے لوث اور مسلسل جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ایوان نے ان کے غیر متزلزل عزم، جذبے، استقامت اور قیادت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، ظالمانہ اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے میں ان کے کردار کو سراہا۔

ایوان نے نوے سال کی ضعیف العمری میں سید علی شاہ گیلانی کی گھر میں بلا جواز نظر بندی پر بھی تشویش ظاہر کیا۔ قرارداد میں حکومت پر زور دیا کہ وہ اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس کے قریب قائم کی جانے والی مجوزہ پاکستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اور ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کا نام سید علی شاہ گیلانی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اورایمرجنگ ٹیکنالوجی رکھے۔
 

Advertisement