وزیر ریلوے شیخ رشید قربانی کیلئے 2 اونٹ اور 4 بکرے خریدنے میں کامیاب

وزیر ریلوے شیخ رشید قربانی کیلئے 2 اونٹ اور 4 بکرے خریدنے میں کامیاب

شہر شہر لگی منڈیوں میں خریداروں کا مشن جاری ہے اور جانوروں کی تلاش کے اس مشن میں سیاسی شخصیات بھی پیچھے نہیں ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لئے نکلے تو شیخ رشید بھی قیمتیں جان کر پریشان ہو گئے لیکن پھر انہوں نے ایک دو یا تین نہیں بلکہ چھ جانور خریدے جن میں 2 اونٹ اور 4 بکرے شامل ہیں۔

شیخ رشید خریداری کے دوران بغیر ماسک کے منڈی میں گھومتے رہے اور اس دوران جانوروں کو چھوتے بھی رہے۔