سیاسی شخصیات کی اپنے اپنے علاقوں میں سادگی سے نماز عید کی ادائیگی

Last Updated On 01 August,2020 10:27 am

لاہور: (دنیا نیوز) عید الاضحی پر خوشیوں کے رنگ ہرطرف چھا گئے، سیاسی شخصیات نے اپنے اپنے علاقوں میں سادگی سے نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر ایس او پیز کا بھی خیال رکھا گیا جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب نے نمازعید گورنر ہاؤس میں ادا کی جس میں ملکی سلامتی اور مقبوضہ کشمیر کی عوام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر سماجی فاصلے برقرار رکھتے ہوئے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔

عمران اسماعیل نے عید الاضحیٰ کی نماز اراکین صوبائی اسمبلی، گورنر ہاؤس کے افسران اور دیگر ملازمین کے ہمراہ گورنر ہاؤس کی مسجد میں ادا کی۔ عمران اسماعیل نے عوام سے کورونا ایس او پیز کے تحت عید منانے کی اپیل کی۔ اس موقع پر انہوں نے صوبہ کی عوام کو عید کی مبارکباد پیش کی۔

وزیر خارجہ نے ملتان میں عید کی نماز پڑھی، سماجی فاصلے رکھتے ہوئے لوگوں کو عید کی مبارک دی۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا یہ عید ماضی کی عیدوں سے مختلف ہے، کورونا کیخلاف پاکستان کو کامیابی ملی، عید پر غفلت ہوئی تو ساری محنت ضائع ہوسکتی ہے، پاکستانی قوم ہر آزمائش میں پوری اتری ہے، سمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مریضوں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے راولپنڈی اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور منصورہ میں عید کی نماز ادا کی۔
 

Advertisement