اسلام آباد: (دنیا نیوز) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اہداف پر عملدرآمد میں پیش رفت ہوگئی، پاکستان نے اہم رپورٹ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو بھجوادی، لبنیٰ فاروق کا کہنا ہے کہ اہداف کے حصول کے لیے متعلقہ ادارے مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو اہم پیش رفت سے آگاہ کردیا، ایف اے ٹی ایف اور اقوام متحدہ کے لیے چار قوانین میں اہم ترامیم کردی گئیں۔
ڈائریکٹر جنرل فنانشل مانیٹرنگ یونٹ لبنی فاروق کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے لیے اہم قانون سازی کی ، اہداف کے حصول کے لیے متعلقہ ادارے مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے اہداف پر جتنی جلدی قانون سازی ہو اتنا ہی بہتر ہے۔
حکومت نے ایف اے ٹی ایف کے 27 ایکشن پوائنٹس میں سے 14 پر عمل درآمد کیا گیا جبکہ 40 اہداف پر بھی عمل درآمد جاری ہے۔