اسلام آباد (روزنامہ دنیا) پرائیویٹ سکولز کی نمائندہ تنظیموں پر مشتمل نیشنل ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں نے 15 اگست سے نجی تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیم کے عہدیداروں ملک ابرار حسین ، ڈاکٹر افضل بابر ، سیدطارق شاہ ، کاشف مرز ا، مولانا عبدالقدوس محمدی ، ہدایت خان ، نواز پندرانی ، سلیم خان ، اختر ارائیں ،فضل حسین، پرویز حسین ،چودھری اقبال ، اشتیاق بخاری ، شاہد نور ،ندیم انور اور دیگر نے کہا حکومت سکولز کھولنے کے فیصلے کو اپنے ساتھ ٹکرائو نہ سمجھے، حکومت فوری طور پر ایس او پیز کے تحت سکولوں اور مدارس کو کھولنے کا اعلان کرے، بصورت دیگر ملک بھر کے نجی تعلیمی ادارے بچوں کی تعلیم میں ہونے والے حرج سے بچنے کیلئے ازخودپندرہ اگست سے کھول دینگے ،حکومت کی تعلیم کے حوالے سے غیر سنجیدہ روش کے باعث نیشنل ایکشن کمیٹی تشکیل دی ہے جو قومی، صوبائی اور ضلعی سطح پر کام کرے گی،اگر حکومت نے نجی تعلیمی ادارے کھولنے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو ملک بھر میں شدید احتجاج کیا جائیگا۔