اسلام آباد: (دنیا نیوز) توشہ خان ریفرنس میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی مفرور قرار دینے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ تشکیل دیا گیا ہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پیر کے روز سماعت کریں گے۔
سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا بطور درخواست گزار کہنا ہے کہ احتساب عدالت کی کاروائی، اشتہار جاری کرنے کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے۔ نیب بلاجواز نواز شریف اور اہلخانہ کو ٹارگٹ کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ریفرنس: نواز شریف نے احتساب عدالت طلبی چیلنج کر دی
نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نیب اپوزیشن کو ٹارگٹ کرکے آواز دبانا چاہتا ہے، مفرور نہیں بلکہ ضمانت منظوری پر بیرون ملک آیا، بیرون ملک علاج جاری ہے، نمائندے کے ذریعے ٹرائل سامنا کرنے کی اجازت دی جائے، یورپین یونین، ہیومن رائٹس واچ نیب کی بےبنیاد کاروائیوں کو غیر قانونی قرار دے چکی۔