اسلام آباد: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست نواز شریف سے شروع اور انہی پر ختم ہوتی ہے، لیگی قائد پنجاب حکومت کی درخواست پر قانونی طریقے سے علاج کرانے گئے۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے نواز شریف سے متعلق عمران خان اور ترجمانوں کے بیانات پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان کی دو سالہ بدترین حکومت میں کارکردگی صفر اور کرپشن تاریخی ہے، نالائقی چھپانے کیلئے نواز شریف کے خلاف بیان دینے کی بجائے جہانگیر ترین کو لندن سے بلانے کے لئے ہدایت کریں، عمران صاحب دو سالہ بدترین کارکردگی کو این آر او این آر او کے بیانیے سے بیوقوف نہیں بنا سکتے۔