اسلام آباد: (دنیا نیوز) توانائی کے وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے 2030ء تک بجلی کی مجموعی پیداوار قابل تجدید توانائی کا حصہ 30 فیصد تک بڑھانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں ترکی کے سفیر مصطفیٰ یوردکل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دس سال بعد 70 فیصد بجلی مقامی ذرائع سے تیار کی جائے گی۔
وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے ترک سفیر مصطفیٰ یوردکل کو قابل تجدید توانائی کی پالیسی کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے آگاہ کیا۔