کورونا اموات میں مسلسل اتار چڑھاؤ، 24 گھنٹے کے دوران مزید 7 افراد لقمہ اجل بنے

Published On 04 September,2020 09:25 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے اموات میں مسلسل اتار چڑھاؤ، چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 7افراد لقمہ اجل بنے۔ اموات کی تعداد 6 ہزار 335 ہو گئی۔ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 512 تک جا پہنچی جبکہ 2 لاکھ 82 ہزار 268 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 7 اموات ہوئیں۔ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 6 ہزار 335 ہو گئی۔

متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ97 ہزار512 تک جا پہنچی، 2 لاکھ 82 ہزار 268 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 97 ہزار44، سندھ میں ایک لاکھ 30 ہزار 41، خیبرپختونخوا 36 ہزار 414، بلوچستان میں 13 ہزار 45، اسلام آباد 15 ہزار 714 اور گلگت بلتستان میں 2 ہزار 948 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 ہزار 306 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 23 ہزار 218 افراد کے جبکہ ملک بھر میں 27 لاکھ 7 ہزار 470 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
 

Advertisement