کراچی: (دنیا نیوز) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کورنگی کے مختلف سرکاری اور نجی سکولوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کورنگی میں لکھنو سوسائٹی میں واقع سکولوں کا دورہ کیا، صوبائی وزیر نے سکول میں داخلہ کے وقت تھرمل گن، سینیٹائزر اور دیگر ایس او پیز کے حوالے سے تفصیلات طلب کی۔
اس موقع پر سعید غنی نے کہا نجی سکولز کی جانب سے اقدامات بہتر ہیں تاہم انہیں بھی تمام ایس او پیز کو مستقل بنائے رکھنا ہوگا۔ انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کوشش کی جائے کہ بغیر ماسک کوئی طالبعلم، استاد یا غیر تدریسی عملہ داخل نہ ہو۔