کراچی: (دنیا نیوز) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے ملیر میں نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے دورے کئے، کورونا ایس او پیز اور تدریسی عمل کا جائزہ لیا۔
صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے سکول کے منتظمین کو ایس او پیز کے نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ 28 ستمبر کو تمام کلاسز کا آغاز ہوگا، تمام تیاریاں مکمل کی جائیں، ایک کلاس میں بچوں کے درمیان سماجی فاصلہ کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے، اگر بچے زیادہ ہوں تو کلاسز شفٹوں میں یا متبادل دنوں میں لی جائیں۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر تعلیم سندھ نے گلستان شاہ عبدالطیف گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کا بھی دورہ کیا، مختلف کلاسوں میں تدریسی نظام اور ایس او پیز کا جائزہ بھی لیا۔