لاہور: (دنیا نیوز) وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ رات کے3بجے کی جانیوالی تنظیم سازی کا ردعمل ہڈیاں ٹوٹنے کی شکل میں آتاہے، بیگم صفدراعوان نے طلال چودھری کو بچانے کیلئے ڈبلیو ٹرن لیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ طلال چودھری کاکیس منفردنوعیت کاکیس ہے، پہلی مرتبہ دیکھاکہ تنظیم سازی رات کے3بجے ہوتی ہے۔ پولیس عائشہ رجب کےگھرپربھی گئی مگران پربیگم صفدراعوان کادباؤ ہے۔طلال چودھری کے معاملے کے بعد لگتا ہے کہ آئندہ کوئی بھی رات 3بجےتنظیم سازی نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس کیس میں پہلا امتحان بیگم صفدر اعوان کا ہے، وہی طلال چودھری کوسیاست میں لانے اوروزیربنانےوالی ہیں،بیگم صفدراعوان کی ذمہ داری بنتی ہےکہ وہ کب طلال چودھری کوپارٹی سےنکالتی ہیں۔ طلال چودھری کےخواتین کےحوالےسےپارٹی میں گزشتہ ڈھائی سال سےمسائل چل رہےتھے۔ کہتےہیں ناں رُل تےگئےہیں پر چَس بڑی آئی اے،طلال چودھری کوچَس توآگئی ہے۔
واضح رہے کہ ن لیگی رہنما طلال چودھری پر تشدد کے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو 3 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی، آج پولیس خاتون لیگی ایم این اے کا بیان لینے ان کے گھر گئی تاہم ان سے ملاقات نہیں ہو سکی۔