حکومت مخالف تحریک کی حکمت عملی کیا ہونی چاہیے؟ پی ڈی ایم کا آج اہم اجلاس

Published On 02 October,2020 12:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت کا ویڈیو لنک اجلاس آج ہوگا، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی عہدیداروں کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اے پی سی میں شامل 12 اپوزیشن جماعتوں کی مرکزی قیادت کا ویڈیو لنک اجلاس آج ہوگا، جس میں عہدیداران کا فیصلہ کیا جائے گا، پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس احسن اقبال کی زیر صدارت 5 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس میں حکومت مخالف ریلیوں، جلسوں اور احتجاج کا روڈ میپ طے کیا جائے گا۔
 

Advertisement