راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج ملک میں امن و استحکام کے لیے کوشاں ہیں تو دوسری طرف دشمن دو دہائیوں کی کامیابیوں کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پانچ روز کے دوران پاک فوج کے 22 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، 15 جوانوں نے بلوچستان، 6 نے شمالی وزیرستان جبکہ ایک نے باجوڑ میں جام شہادت نوش کی۔
پاکستان آرمی پاکستان میں امن و استحکام لانے میں مسلسل کوشاں و مصروف ہے، پاکستان آرمی خطے میں امن کیلئے مسلسل کردار ادا کر رہی ہے، ملک دشمن قوتیں دو دہائیوں کی کوششوں سے حاصل ہونے والی کامیابیوں کو ناکام بنانا چاہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تربت میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید ، تین زخمی
ملک میں دہشت گردوں کی کارروائیوں میں اضافہ ہورہا ہے، بھارتی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کی ڈاکٹرائن میں پاک فوج کو بدنام کرنا ہے، کئی سابق بھارتی آرمی چیف اور سبرامینیم سوامی جیسے بھارتی سیاستدان پاکستان کو توڑنے کی کھلے عام دھمکی دے چکے ہیں۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج اور بلوچستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں، خطے میں تیزی سے تبدیلیاں آرہی ہیں، افغان امن عمل میں امریکا نے پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا کورونا اور ٹڈی دل کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو بھی بھرپور سراہا گیا پاکستان فوج دشمن طاقتوں کے منصبوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیگی۔