اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ لیگی رہنما صفدر کی گرفتاری کو چادر اور چار دیواری کی پامالی کہنا مذاق ہے۔
چادر اور چاردیواری کی حرمت کی پامالی کا بدترین واقعہ ماڈل ٹاؤن میں ہوا تھا، جہاں بے گناہ لوگ جن میں حاملہ خاتون بھی تھی، پولیس گردی کا نشانہ بنی۔
چادر اور چاردیواری کی حرمت کو پامال کرنے کا بدترین واقعہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس گردی تھی،بے گناہ لوگ جن میں حاملہ خاتون بھی شامل تھیں پولیس گردی کا نشانہ بنیں۔ صفدر کی گرفتاری کو چادر اور چار دیواری کی پامالی کہنا تو مذاق ہے خصوصاْ اس گروپ کی طرف سے جو ماڈل ٹاؤن کا ذمہ دار ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 22, 2020
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ چادر اور چار دیواری کی حرمت کو پامال کرنے کا بدترین واقعہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس گردی تھی،بے گناہ لوگ جن میں حاملہ خاتون بھی شامل تھیں پولیس گردی کا نشانہ بنیں۔
انہوں نے لکھا کہ صفدر کی گرفتاری کو چادر اور چار دیواری کی پامالی کہنا تو مذاق ہے، خصوصاً اس گروپ کی طرف سے جو ماڈل ٹاؤن کا ذمہ دار ہے۔