کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ پولیس کی موجودہ صورتحال پر اہم بیٹھک ہوئی، جس میں آئی جی سندھ سمیت دیگر سینئر پولیس افسر نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں پولیس پر سیاسی، انتظامی دباؤ اور دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی، 19 اکتوبر کے واقعے پر بھی بات چیت جاری ہے۔
اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا سندھ پولیس آزادانہ اور غیرجانبدارانہ طریقے سے کام جاری رکھے، سندھ حکومت پولیس کے باقی معاملات کو خود دیکھے گی، پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنے کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے، ہر مشکل گھڑی میں پولیس کے ساتھ ہیں، مورال کسی صورت ڈاؤن نہیں ہونے دیں گے۔
پولیس افسران نے ساتھ دینے پر وزیراعلیٰ سندھ سے اظہار تشکر کیا اور کہا پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے عوام کے جان و مال کا تحفظ کرتے رہیں گے۔