پشاور اور گرد و نواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا

پشاور اور گرد و نواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے علاقوں چترال، دیر، کوہاٹ، ہنگو، مردان اور صوابی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ اگلے چوبیس گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بھی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔