صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم کی قوم کو عید میلادالنبیؐ کی مبارکباد

صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم کی قوم کو عید میلادالنبیؐ کی مبارکباد

وزیراعظم نے حضرت محمدؐ خاتم النبین کے یوم ولادت پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا آپؐ کی حیات مبارکہ جہد مسلسل اور انسانیت کی رہنمائی ہے، آپﷺ نے بے مثال فلاحی ریاست قائم کر کے دکھائی، عدل و انصاف، مذہبی و سماجی آزادی کا عملی نمونہ ریاست مدینہ تھی، مغرب نے ریاست مدینہ سے رہنمائی لے کر انسانی فلاح کیلئے کام کیا۔

عمران خان نے کہا کہ کوشش ہے ریاست مدینہ کے تصور سے مکمل رہنمائی حاصل کریں، وطن عزیز کو فلاحی ریاست کے سانچے میں ڈھالیں گے۔