تربیلہ: (دنیا نیوز) پاکستا اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں دورزبہ فائیو شروع ہو گئی ہیں جو پانچ روز جاری رہیں گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ دورزبہ فائیو فوجی مشقیں شروع ہو گئی ہیں جن سے اسپیشل فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔
Opening ceremony of DRUZHBA - V held at Tarbela today. Pak-Russian Federation Special Forces are participating in two weeks long counter terrorism exercise. National anthems of both countries were played at the start of the ceremony. (1/2) pic.twitter.com/bgBKctv1zZ
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 8, 2020
مشقوں کے آغاز پر دونوں ممالک کا قومی ترانہ بجایا گیا، تقریب میں روس کے سفیر، دونوں ممالک کی افواج کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ بعد میں مشقوں میں استعمال ہونے والےجدید اسلحہ کی نمائش کی گئی۔ ۔مشقوں میں پاک روس فیڈریشن کی سپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشقیں دوہفتے جاری رہیں گی۔