اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز انتخابی جلسوں میں حکومت کے خلاف زہر اگل رہی ہیں، اپنےاداروں، قومی وقار اور تشخص کے ساتھ کھڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطاق معاون خصوصی برائے وزیراعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اپنا رویہ درست کر لیں تو علی امین گنڈا پور کو ایسے بیان کی ضرورت بھی نہ پڑے۔
قبل ازیں فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار پچھلی حکومت کی طرح خالی خولی دعووں کی بجائے عوام کی عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں حقیقی تبدیلی یہ آئی ہے کہ گزشتہ ادوار میں پسماندہ رہنے والے اضلاع اب ترقی کر رہے ہیں۔