کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر علی حیدر زیدی کورونا سے صحت یاب ہوگئے، ان کا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے۔
علی حیدر زیدی نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ وہ کورونا سے صحت یاب ہوگئے ہیں، وبا سے ڈرنا نہیں، لڑنا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ ٹیسٹ منفی آگیا۔
کرونا سے ڈرنا نہیں، لڑنا ہے!
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) November 8, 2020
اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ ٹیسٹ منفی آگیا۔
آپ سب کی دعاؤں کا بہت شکرگزار ہوں، اور دعا گو ہوں کہ اللہ ہم سب کو بیماریوں اور پریشانیوں سے دور رکھے۔ امین
ماسک پہننا مت چھوڑئیے #COVID19 negative pic.twitter.com/rgzG0CdfEc
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آپ سب کی دعاؤں کا بہت شکرگزار ہوں، دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو بیماریوں اور پریشانیوں سے دور رکھے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ماسک پہننا مت چھوڑئیے۔