اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے مزید 20 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 943 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 41 ہزار 753 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 502 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 6 ہزار 208، سندھ میں ایک لاکھ 48 ہزار 922، خیبر پختونخوا میں 40 ہزار 285، بلوچستان میں 16 ہزار 41، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 343، اسلام آباد میں 21 ہزار 302 جبکہ آزاد کشمیر میں 4 ہزار 652 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 46 لاکھ 43 ہزار 913 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 400 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 17 ہزار 898 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 890 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 20 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 943 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 399، سندھ میں 2 ہزار 667، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 288، اسلام آباد میں 236، بلوچستان میں 153، گلگت بلتستان میں 93 اور آزاد کشمیر میں 107 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔