پشاور: (دنیا نیوز) معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ صوبے کے ہر فرد کو صحت کارڈ کی فراہمی اہم کامیابی ہے، کورونا پر قابو پانے کیلئے احتیاط بہت ضروری ہے، پارکس اور تفریحی مقامات شام پانچ بجے بند کر دیں گے۔
معاون خصوصی کامران بنگش نے وزیر صحت تیمور جھگڑا کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عوامی فلاح کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، کورونا پر قابو پانے کیلئے عوام کا تعاون بہت ضروری ہے، شادی ہالز اور تقریبات کی اجازت رات 10 تک ہوگی۔
تیمور جھگڑا کا کہنا تھا ہر شہری کو صحت کی فراہمی ترجیح ہے، 31 جنوری تک ہر شہری کو صحت کارڈ کی سہولت میسر ہوگی، صحت کارڈ پلس سے ہر گھرانے کو 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت ہوگی، پروگرام کے تحت سرکاری کے ساتھ نجی ہسپتالوں میں بھی علاج ہوگا۔