اسلام آباد: (دنیا نیوز) این سی او سی نے کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد اور اموات میں مسلسل اضافے پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔ روک تھام کے لئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز دے دی۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی اجلاس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور زیادہ خطرات والے علاقوں میں حفاظتی اور صحت کے رہنما خطوط پر عمل درآمد کیلئے سفارشات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
قومی رابطہ کمیٹی نے شرکا اجلاس کو بتایا کہ بازاروں میں رش، شادی ہالز اور غیر ضروری عوامی اجتماعات کے دوران ایس او پیز پر عمل در آمد نہ ہونے کی وجہ سے کورونا کا پھیلاؤ زیادہ ہو رہا ہے۔ فورم کو مزید بتایا گیا کہ جن علاقوں میں کورونا وائرس زیادہ ہے وہاں مایئکرو لاک ڈاؤنز اور اسمارٹ لاک ڈاؤنز کے ذریعے اس پھیلاؤ کو روکا جائے۔