لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا سے مزید 17 افراد جاں بحق ہو گئے، وبا سے اموات کی تعداد 6 ہزار 823 ہو گئی۔ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 33 ہزار 970 تک جا پہنچی۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 12 ہزار 592 ہو گئی۔
احتیاطی تدابیر میں غفلت سے اموات میں اضافہ، کورونا مزید 17 افراد کی جان لے گیا، جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 6 ہزار 823 ہو گئی۔ مزید 977 افراد میں وائرس کے تصدیق سے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 33 ہزار 970 تک جا پہنچی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں 1 لاکھ 45 ہزار 851 ، خیبرپختونخواہ 39 ہزار 564، پنجاب میں 1 لاکھ 4 ہزار 271، اسلام آباد 19 ہزار 970، بلوچستان میں 15 ہزار920، آزاد کشمیر میں 4 ہزار 133 کیسز ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 4 ہزار 261 ہو گئی۔ 3 لاکھ 14 ہزار 555 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔