این سی او سی کا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے شہریوں سے مدد لینے کا فیصلہ

Published On 31 October,2020 11:12 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) این سی او سی نے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے شہریوں سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا شہری جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھیں فوری آگاہ کریں، ماسک نہ پہننے، سماجی فاصلے، پر ہجوم مقام پر خلاف ورزی کی تصویر بھیجیں۔

اسد عمر نے خلاف ورزی کی صورت میں شکایت کیلئے موبائل نمبر بھی جاری کر دیا۔ انہوں نے کہا شہری ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تصویر 3336262۔0335 پر بھیجیں۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مزید 11 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 806 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 993 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 807 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 4 ہزار 16، سندھ میں ایک لاکھ 45 ہزار 475، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 458، بلوچستان میں 15 ہزار 896، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 248، اسلام آباد میں 19 ہزار 818 جبکہ آزاد کشمیر میں 4 ہزار 82 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 44 لاکھ 31 ہزار 225 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 688 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 14 ہزار 66 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 669 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 11 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 806 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 357، سندھ میں 2 ہزار 625، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 276، اسلام آباد میں 217، بلوچستان میں 149، گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 90 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
 

Advertisement