اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے مزید 18 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 867 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 37 ہزار 573 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 313 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 5 ہزار 197، سندھ میں ایک لاکھ 47 ہزار 295، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 889، بلوچستان میں 16 ہزار، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 306، اسلام آباد میں 20 ہزار 471 جبکہ آزاد کشمیر میں 4 ہزار 415 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 45 لاکھ 41 ہزار 392 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 565 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 16 ہزار 60 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 747 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 18 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 867 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 380، سندھ میں 2 ہزار 639، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 281، اسلام آباد میں 224، بلوچستان میں 152، گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 99 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔