اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا نے مزید 25 افراد کی زندگی کے چراغ گل کر دئیے، اب تک 6 ہزار 968 اموات ریکارڈ کی گئیں، چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزار 436 نئے کیسز سامنے آئے، ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 17ہزار804 ہوگئی۔
کورونا کی دوسری لہر میں تیزی سے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو گیا، انتظامیہ نے بھی اقدامات مزید سخت کر دئیے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران مزید پچیس افراد جان سے گئے۔ اب تک چھ ہزار نو سو اڑسٹھ افراد مہلک وائرس سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
ایک دن کے دوران ایک ہزار چار سو چھتیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد تین لاکھ ، 43 ہزار ، 189 ہوگئی۔ اب تک 3 لاکھ 18 ہزار 417 افراد کورونا کو شکست دے کر صحت مند ہوچکے ہیں۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 17ہزار804 ہوگئی ہے۔
سب سے زیادہ سندھ میں ایک لاکھ 49 ہزار 542 رپورٹ ہوئے، پنجاب میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 577 ہوگئی۔ خیبر پختونخوا میں 40 ہزار 397 ، بلوچستان 16 ہزار 55 ، آزاد کشمیر میں 4 ہزار 703 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 358 کیسز رپورٹ ہوئے۔