کراچی: کورونا کیسز بڑھتے ہی ایکشن شروع،ماسک نہ پہننے پر13 ہزارجرمانے وصول

Published On 07 November,2020 04:12 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد سخت کر دیا گیا، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ ماسک نہ پہننے پر 26 افراد سے 13ہزار روپے جرمانے وصول کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز بڑھنے کے بعد وارننگ ختم کر دی گئی جبکہ ایکشن شروع ہو گیا، کراچی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کی شامت آگئی۔۔ شہر میں ماسک نہ پہننے پر دھڑا دھڑ جرمانے ہونے لگے۔

ہاتھوں ہاتھ پانچ سو روپے جرمانہ لیا جا رہا ہے۔ جمعہ کو انتظامیہ نے 26 افراد سے 13ہزار روپے وصول کئے۔ کچھ شہریوں نے عملدرآمد کیا لیکن بیشتر اب بھی سنجیدہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے پھیلاؤ میں شدت:وائرس سے مزید 20 افراد جاں بحق، 1502 نئے کیسز رپورٹ

کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے بھی ہدایت نامہ جاری کیا جا چکا۔ سندھ بھر میں تمام عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا۔ غیرضروری باہرنکلنے اور کار میں دو سے زائد افراد کے سفر پر بھی پابندی عائد کر دی۔ جبکہ دفاتر میں صرف ضروری عملے کو بلانے اور آن لائن کام کو ترجیح دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement