کراچی میں آج سے تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی

Published On 24 November,2020 09:52 am

کراچی: (دنیا نیوز) کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اقدامات، کراچی میں آج سے تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی ہوگی۔

کورونا کی دوسری لہرمیں تیزی آگئی۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے ڈپٹی کمشنرز کو ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ کمشنر آفس کے مطابق ریسٹورنٹس کو صرف اوپن جگہ پر ڈائننگ کی اجازت ہوگی، جہاں کھلی جگہ نہیں ہوگی وہاں پارسل کھانا فراہم کیا جاسکے گا۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 48 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 744 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 79 ہزار 883 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 954 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 15 ہزار 138، سندھ میں ایک لاکھ 64 ہزار 651، خیبر پختونخوا میں 44 ہزار 932، بلوچستان میں 16 ہزار 846، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 558، اسلام آباد میں 27 ہزار 555 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 203 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 52 لاکھ 56 ہزار 120 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 165 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 31 ہزار 760 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 751 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 48 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 744 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 879، سندھ میں 2 ہزار 845، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 330، اسلام آباد میں 285، بلوچستان میں 163، گلگت بلتستان میں 95 اور آزاد کشمیر میں 147 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 

Advertisement