اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد ہوگئی۔ میرپور میں سب سے زیادہ 20.62 فیصد مثبت کیسز سامنے آئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 19.58 فیصد تک جا پہنچی، حیدر آباد میں 19.03 فیصد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، مجموعی طور پر آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 14.5 فیصد ہے۔ پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 3.05 اور سندھ میں 14.01 فیصد ہے۔ بلوچستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.4 اور اسلام آباد میں 4.3 فیصد ہے۔ خیبرپختونخوا میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.08 اور گلگت بلتستان میں 2.06 فیصد ہے۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 67 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 91 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 482 ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 458 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 19 ہزار 578، سندھ میں ایک لاکھ 74 ہزار 350، خیبر پختونخوا میں 47 ہزار 370، بلوچستان میں 17 ہزار 187، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 658، اسلام آباد میں 30 ہزار 406 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 933 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 55 لاکھ 49 ہزار 779 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 969 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 43 ہزار 286 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 165 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 67 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 91 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 36، سندھ میں 2 ہزار 935، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 369، اسلام آباد میں 318، بلوچستان میں 167، گلگت بلتستان میں 97 اور آزاد کشمیر میں 169 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔