اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے ککا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں رات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ رپورٹ کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت پارا چنار منفی 7، کالام منفی 5، گوپس، سکردو منفی 4، استور منفی 3 اور بگروٹ میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔