کراچی: (دنیا نیوز) وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلی سندھ سیّد مراد علی شاہ، صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، وفاقی وزیر اسد عمر، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید، کور کمانڈرکراچی اور دیگر موجود تھے۔
اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ محمود آباد نالے کی ری ماڈلنگ کے ڈیزائن کی منظوری کا عمل شروع کیا جائے گا۔ گجر اور اورنگی نالے کی سٹڈی اور ڈیزائن 15 جنوری تک مکمل کی جائے گی۔ کے فور منصوبہ کو آگے بڑھانے کیلئے وفاق واپڈا سے بھی مدد لے گی۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ این ای ڈی سے تمام اہم نالوں کی سروے کروا رہے ہیں، کل محمودآباد نالے کی ری ماڈلنگ پر اجلاس بلایا تھا، محمودآباد نالے کی سٹڈی ہو چکی ہے، نالے کی ری ماڈلنگ سے270 ملی میٹر بارش کا پانی 12 گھنٹے میں نکل جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی آئی برج اور ملیر ایکسپریس وے پرپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کام کررہے ہیں، اس وقت نالے کی کورنگی روڈ پر 6 میٹر گہرائی ہے، کراچی میں صفائی سے متعلق خاص مہم شروع کی جارہی ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ تجاوزات سندھ حکومت نے ہٹانی ہے، وفاقی حکومت سندھ حکومت کو مکمل سپورٹ کرے گی، این ڈی ایم اے کو 700 ارب روپے کیلئے مجاز بنایا گیا ہے، جو بھی خرچہ ہوگا وفاقی حکومت کرے گی