راولپنڈی: (دنیا نیوز) مسلح افواج کے سربراہان نے پاکستان کے خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انھیں اہم امور پر بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے ٹویٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔
...Comprehensive briefing was given to military leadership on regional security issues with special focus on situation of LOC & IOJ&K. CJCSC & Services Chiefs appreciated tireless efforts of ISI for National Security & expressed satisfaction over professional preparedness. (2/2)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 16, 2020
اس موقع پر آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے معزز مہمانوں، مسلح افواج کے سربراہان کا استقبال کیا۔ اعلیٰ عسکری قیادت کو کنٹرول لائن، مقبوضہ کشمیر اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اعلیٰ عسکری قیادت نے پیشہ وارانہ تیاریوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کی انتھک کوششوں کو سراہا۔