اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہباز گل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے ریاست اور عدلیہ احکامات کے برعکس، لاہور جلسہ ملک دشمن بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔
معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مثبت کورونا کیسز کی مجموعی شرح 9.71 فیصد ہوگئی، 81 فیصد مثبت کورونا کیسز کا تعلق بڑے شہروں سے ہے، پی ڈی ایم کورونا پھیلاؤ کا زریعہ بن کر عوام کی جان کے درپے ہے، یہ معیشت کو دوبارہ دگرگوں حالات میں پہنچانا چاہتے ہیں، سازشوں میں مصروف کرپٹ ٹولہ پاکستان کی ترقی روکنے کے درپے ہے، اشتعال انگیزی کا سہارا لیکر اور قانون کی خلاف ورزی کو بطور آلہ استعمال کر کے گھٹیا سیاست کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب معاون وزیراعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹی کا ٹائٹل پانے والی راجکماری کنیزوں کیساتھ ووٹ کی عزت سمجھانے نکلی ہے، کرپشن کے دلدل میں دھنسی ن لیگ بیک وقت جھوٹ کے سمندر میں بھی غوطہ زن ہے، ان مسترد شدہ سند یافتہ جھوٹوں کا جھوٹا چورن اب بکنے والا نہیں۔