ملک میں کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک، 24 گھنٹے کے دوران 73 اموات، 2459 نئے مریض

Published On 15 December,2020 09:06 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے 73 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 905 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 246 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 459 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 28 ہزار 138، سندھ میں ایک لاکھ 96 ہزار 962، خیبر پختونخوا میں 52 ہزار 757، بلوچستان میں 17 ہزار 771، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 793، اسلام آباد میں 35 ہزار 45 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 750 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 60 لاکھ 98 ہزار 771 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 551 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 86 ہزار 333 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 456 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 73 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 905 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 422، سندھ میں 3 ہزار 164، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 477، اسلام آباد میں 377، بلوچستان میں 175، گلگت بلتستان میں 99 اور آزاد کشمیر میں 191 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
 

Advertisement