پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر برق رفتاری سے کام جاری ہے، عاصم سلیم باجوہ

Published On 15 December,2020 05:20 pm

اسلام آباد: (اے پی پی) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر برق رفتاری سے کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایک خطہ ایک سڑک کا منصوبہ علاقائی رابطوں میں بہتری اور غربت میں کمی کا سبب بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ہزاروں افراد مزید غربت کا شکار ہوئے ہیں، وبا کی بدولت پوری دنیا کی معاشی گتھیاں الجھ کے رہ گئیں۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ وبا کے دوران چین واحد ملک ہے جس کی معاشی کارکردگی بہتر ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ چین کورونا وائرس کی وبا سے پہلے سے ہی دنیا کے ساتھ خوشحالی بانٹنے کی سوچ لے کر چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پر برق رفتاری سے کام جاری ہے، ایک خطہ ایک سڑک کا منصوبہ علاقائی رابطوں میں بہتری اور غربت میں کمی کا سبب بنے گا۔
 

Advertisement