اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے معاملے پر وفاقی وزارت داخلہ نے ون ٹائم پرمیشن کی سمری تیار کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سمری کی منظوری دے گی۔ شاہد خاقان عباسی اپنی ہمشیرہ کی عیادت کیلئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔ شاہد خاقان کا نام نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔