اب کنٹینرز اور رکاوٹیں بے فائدہ، فتح کا آغاز ہوگیا: شاہد خاقان عباسی

Published On 15 October,2020 03:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اب کنٹینرز اور رکاوٹیں بے فائدہ، فتح کا آغاز ہوگیا، حکومت نے مجبور ہو کر صبح 5 بجے گوجرانوالہ جلسے کی اجازت دی، غریب عوام کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں، وزیراعظم اپنی دھن میں مست ہیں انہیں غریب کا کوئی احساس نہیں۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج ہر شخص پریشان ہے، حکومت ناکام ہوچکی، وزیراعظم آج تک عوام کی پریشانی کی بات نہیں کرسکے، آج وزیراعظم کو غریب آدمی کے گیس، بجلی کے بل کی فکر نہیں، حکومت کی نا اہلی اور نالائقی سے معیشت تباہ ہوچکی، چینی، آٹا، بجلی، گیس مہنگی ہو چکیں، وزیر اعظم کوغریبوں کا احساس نہیں، حکومت اپوزیشن کو دھمکیاں دینے، الزامات کے سوا کچھ نہیں کر رہی۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا یہ فری ہینڈ والی حکومت ہے، گوجرانوالہ جانیوالی ہر سڑک پر کنٹینر کھڑے کیے ہوئے ہیں، وزرا دھمکانے اور جھوٹے الزامات کے علاوہ کسی مسئلےکا ذکر نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا سپیکر قومی اسمبلی اس جلسے میں فریق بن چکے ہیں، کل قومی اسمبلی کا اجلاس بلا لیا گیا ہے۔
 

Advertisement