کراچی: غیرقانونی تقرری کیس میں شاہد خاقان عباسی پر فرد جرم عائد

کراچی: غیرقانونی تقرری کیس میں شاہد خاقان عباسی پر فرد جرم عائد

کراچی کی احتساب عدالت میں غیرقانونی تقرری کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے شاہد خاقان عباسی پر فرد جرم عائد کی، سابق وزیراعظم نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 27 اگست تک ملتوی کر دی۔

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کو سیاسی طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کراچی میں بجلی کی قلت پیدا کی گئی ہے۔