اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف فرد جرم میں ترمیم اور مقدمے کے ریکارڈ کے حصول کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل دو رکنی بینچ 23 جنوری کو سماعت کرے گا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت کو فرد جرم میں ترمیم کرنے کی ہدایت کی جائے اور ایل این جی ریفرنس کا مکمل ریکارڈ فراہم کیا جائے، 15 جنوری 2021 کا ٹرائل کورٹ کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے۔
احتساب عدالت نے شاہد خاقان و دیگر پر 26 صفحات پر مشتمل فرد جرم عائد کی تھی، سابق وزیر اعظم نے اپنے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ کے ذریعے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے، عدالت نے تفتیشی افسر سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔