لاہور ایک مرتبہ پھر شدید دھند کی لپیٹ میں، حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی

Published On 24 December,2020 11:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور اور اس کے گردونواح میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہو چکی ہے۔ ٹریفک پولیس نے رات کے اوقات میں شہریوں کو ڈرائیونگ سے اجتناب کا مشورہ دیا ہے۔

شہر میں حد نگاہ میں کمی کے باعث ٹریفک کو مشکلات سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں دھند زیادہ شدت اختیار کرے گی جبکہ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں بھی شدید سردی پڑے گی۔ گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی بارش اوربرف باری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیددھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔