اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی سرد اور خشک رہے گا

Published On 23 December,2020 10:35 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی سرد اور خشک جب کہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سردی برقرار رہے گی۔

راولپنڈی، اسلام آباد میں موسم خشک اور سرد ہے، جڑواں شہروں میں آج کم سے کم درجہ حرارت 8 جب کہ زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔

اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش گلگت میں 12 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ سب سے زیادہ سردی گوپس میں پڑی جہاں درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 

Advertisement