وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، سیاسی و معاشی صورتحال پر غور

Published On 22 December,2020 11:29 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں 12 نکاتی ایجنڈے کے ساتھ ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا جا رہا ہے۔

کابینہ اجلاس میں چھٹی مردم شماری کے حتمی نتائج جاری کرنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔ وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے مردم شماری پر رپورٹ پیش ہوگی۔ اقتصادی امور ڈویژن غیر ملکی فنڈز کے استعمال پر بریفنگ دے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے مارگلہ روڈ تجاوزات پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔

یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے ملازمین پر لازمی سروسز ایکٹ نفاذ کی توسیع پرغور ہوگا۔ وزارت داخلہ سی ڈی اے آرڈیننس 1980 میں ترمیم پر بریفنگ دے گی۔ ایس ٹی ای ڈی ای سی کے ایم ڈی کی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔ زرعی ترقیاتی بنک کے بورڈ کی تشکیل نو کے معاملہ پر غور ہوگا۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں بورڈ آف انویسٹمنٹ کی تشکیل نو کی جائے گی۔ ٹربائین فیول ایوی ایشن ہائی فلیش کی امپورٹ کی منظوری دی جائے گی۔ نیپرا کی سال 2019-20 اور سٹیٹ انڈسٹری رپورٹ 2020 کابینہ میں پیش ہوگی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 16 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔
 

Advertisement